تَتَنَزَّلُ سے تَنَزَّلُ، تَتَخَالَفُ سے تَخَالَفُ۔
قا عد ہ (۲):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کے فاء کلمہ میں سین یاشین آجائے تو تائے اِفْتِعَالٌ کو فاء کلمہ کی جنس سے بدلناجائزہے مگر ابدال کے بعد ادغام کرناواجب ہو جائے گا ۔جیسے:
اِسْتَمَعَ سے اِسْسَمَعَ پھر اِسَّمَعَ، اور اِشْتَبَہَ سے اِشْشَبَہَ پھر اِشَّبَہَ۔
قا عد ہ (۳):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کے فاء کلمہ میں ثاء آجائے تو تائے اِفْتِعَالٌ کو ثاء سے بدلنا جائز ہے لیکن بعد ابدال ،ادغام کرنا واجب ہوجائے گا۔جیسے:
اِثْتَارَ سے اِثْثَارَ پھر اِثَّارَ۔
قا عد ہ (۴):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کا فاء کلمہ صاد، ضاد، طاء، یا ظاء ہوتو تائے اِفْتِعَالٌ کو طاء سے بدلناواجب ہے۔جیسے
اِصْتَبَرَسے اِصْطَبَرَ، اِضْتَرَبَ سے اِضْطَرَبَ۔
پھراگر فاء کلمہ طاء ہوتو ادغام واجب ہے ۔جیسے:
اور ظاء ہوتو تین صورتیں جائزہیں :
(۱)۔۔۔۔۔۔طاء کو ظاء کرکے دونوں کاادغام کردیں ۔جیسے: