اس کی علامت اور بنانے کا طریقہ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ اِ فْوِعْلاَ لٌ:
باب اِفْوِعْلاَلٌ
میں فاء کلمہ کے بعد واؤزائدہ اور لام کلمہ مشدد ہوتاہے جیسے اِکْوَھَدَّ۔
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ کے بعدواؤ بڑھائیں اور لام کلمہ کو مشدد کر کے اسے اِفْوَعَلَّ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے اِکْوَھَدَّ (کوشش کرنا)مجرد مادہ (ک،ھ،د)ہے۔
٭(۲)۔۔۔۔۔۔ ملحق بَاِفْعِنْلاَلٌ
(۱) اِفْعِنْلاَلٌ (۲)اِفْعِنْلاَء۔
ان کی علامت اور بنانے کا طریقہ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ اِ فْعِنْلاَ لٌ:
باب اِفْعِنْلاَلٌ میں عین کلمہ کے بعد نون زائدہ اور لام کلمہ مکرر ہوتاہے جیسے اِقْعَنْسَسَ۔