Brailvi Books

نصاب الصرف
140 - 342
سبق نمبر 29



(۔۔۔۔۔۔ ملحق برباعی کے ابواب۔۔۔۔۔۔)
   ٭(۵)۔۔۔۔۔۔ملحق برباعی مجردکے سات ابواب ہیں: (۱)
 فَعْلَلَۃٌ (۲) فَعْوَلَۃٌ 

(۳) فَیْعَلَۃٌ (۴) فَعْیَلَۃٌ (۵) فَوْعَلَۃٌ (۶) فَعْنَلَۃٌ (۷) فَعْلاۃٌ ۔
ان ابواب کی علامات اور بنانے کے طریقے:

(۱)۔۔۔۔۔۔ فَعْلَلَۃٌ:

    باب فَعْلَلَۃٌ میں لام کلمہ مکرر ہوتا ہے۔جیسے جَلْبَبَ۔

بنانے کا طریقہ:

    ثلاثی مجرد کے آخرمیں لام کلمہ کی جنس کا حرف بڑھاکراسے فَعْلَلَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے جَلَبَ (چادریا قمیص پہنانا)سے جَلْبَبَ(ایضاً)

(۲)۔۔۔۔۔۔ فَعْوَلَۃٌ:

    باب فَعْوَلَۃٌ میں عین کلمہ کے بعد واؤ زائدہ ہوتاہے۔جیسے سَرْوَلَ۔

بنانے کا طریقہ:

    ثلاثی مجرد میں عین کلمہ کے بعدواؤ بڑھاکراسے فَعْوَلَکے وزن پر لے آئیں۔جیسے  سَرْوَلَ(ازار پہنانا) مجرد مادہ( س، ر، ل)ہے۔

(۳)۔۔۔۔۔۔ فَیْعَلَۃٌ:

    باب فَیْعَلَۃٌ میں فاء کلمہ کے بعدیاء زائدہ ہوتی ہے ۔جیسے خَیْعَلَ۔

بنانے کا طریقہ:
Flag Counter