Brailvi Books

نصاب الصرف
137 - 342
سبق نمبر 28



(۔۔۔۔۔۔رباعی کے ابواب۔۔۔۔۔۔)
    ٭(۳)۔۔۔۔۔۔رباعی مجرد کا صرف ایک باب ہے : فَعْلَلَۃٌ۔

اس کی علامت اور بنانے کا طریقہ:

٭۔۔۔۔۔۔فَعْلَلَۃٌ:

    باب فَعْلَلَۃٌ کی ماضی میں چار حروف ہوتے ہیں اور چاروں اصلی ہوتے ہیں، جیسے بَعْثَرَ بروزن فَعْلَلَ۔

بنانے کا طریقہ:

    رباعی کے مصدر سے زوائد کو حذف کر کے اسے فَعْلَلَ کے وزن پر لے آئیں۔ جیسے بَعْثَرَۃٌ(بکھیرنا)سے بَعْثَرَ۔ 

فائدہ:

    (۱)۔۔۔۔۔۔باب فَعْلَلَۃٌ کے مصادر فَعْلَلٰیاور فِعْلالٌکے وزن پر بھی آتے ہیں ۔ جیسے قَہْقَریٰ(پیچھے کی طرف لوٹنا)اور زِلْزَالٌ(بھونچال آنا)

    ٭(۴)۔۔۔۔۔۔رباعی مزید فیہ کے تین ابواب ہیں:(۱)
تَفَعْلُلٌ (۲) اِفْعِلَّالٌ 

(۳) اِفْعِنْلالٌ۔
ان ابواب کی علامات اور بنانے کے طریقے
 (۱)۔۔۔۔۔۔ تَفَعْلُلٌ:

    باب تَفَعْلُلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تا زائدہ ہوتی ہے ۔ جیسے
تَدَحْرَجَ
بروزن
Flag Counter