Brailvi Books

نصاب الصرف
131 - 342
ابوابِ ثلاثی مزید فیہ کی علامات اور ان کے بنانے کے طریقے:
 (۱)۔۔۔۔۔۔ اِفْتِعَالٌ:

    باب اِفْتِعَالٌ میں فاء کلمہ کے بعد تاء زائدہ ہوتی ہے۔جیسےاِجْتَنَبَ۔

بنانے کا طریقہ:

    ثلاثی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے ہمزہ اور فاء کلمہ کے بعدتاء کا اضافہ کرکے اسے اِفْتَعَلَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے
جَنَبَ
 (دور کرنا)سے
اِجْتَنَبَ
 (دورہونا) 

(۲)۔۔۔۔۔۔اِنْفِعَالٌ:

    باب اِنْفِعَالٌ میں فاء کلمہ سے پہلے نون زائدہ ہوتا ہے۔جیسےاِنْفَطَرَ۔

بنانے کا طریقہ:

    ثلاثی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے ہمزہ اورنون ساکن کااضافہ کرکے اسے اِنْفَعَلَ کے ہم وزن کردیں۔جیسے فَطَرَ(پھاڑنا)سے اِنْفَطَرَ(پھٹنا)

(۳)۔۔۔۔۔۔ اِسْتِفْعَالٌ:

     باب اِسْتِفْعَالٌ میں فاء کلمہ سے پہلے سین اور تا ء زائدہوتے ہیں ۔جیسے اِسْتَنْصَرَ۔

بنانے کا طریقہ:

    ثلاثی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے ہمزہ،سین اورتاء کا اضافہ کرکے اسے اِسْتَفْعَلَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے نَصَرَ(مدد کرنا) سے اِسْتَنْصَرَ(مدد چاہنا)

(۴)۔۔۔۔۔۔ اِفْعِلاَلٌ:

     باب اِفْعِلالٌ کا لام کلمہ مشدد ہوتاہے۔جیسےاِحْمَرَّ۔
Flag Counter