| نصاب الصرف |
گردان کی تعریف:
اسم یا فعل کے کسی صیغہ کو مختلف صیغوں کی طرف پھیرنا،اسے عربی میں صرف یا تصریف بھی کہتے ہیں۔
صرف کی اقسام:
اس کی دو قسمیں ہیں: (۱) صرف صغیر (۲) صرف کبیر۔
صرف صغیرکی تعریف:
کسی کلمہ کو اس کے بعض صیغوں کی طرف پھیرنا ۔
صرف کبیر:
کسی کلمہ کواس کے تمام صیغوں کی طرف پھیرنا ۔'' ثلاثی مجرد ابواب کی صروفِ صغیرہ'' (۱)صرف صغیرثلاثی مجردصحیح ازباب ضَرَبَ یَضْرِبُ (مارنا)
ضَرَبَ یَضْرِبُ ضَرْبًا، فَہُوَضَارِبٌ، وَضُرِبَ یُضْرَبُ ضَرْبًا، فَذَاکَ مَضْرُوْبٌ، لَم یَضْرِبْ لَمْ یُضْرَبْ، لایَضْرِبُ لایُضْرَبُ، لَنْ یَّضْرِبَ لَنْ یُّضْرَبَ، لَیَضْرِبَنَّ لَیُضْرَبَنَّ، لَیَضْرِبَنْ لَیُضْرَبَنْ ۔ الامرمنہ:اِضْرِبْ لِتُضْرَبْ، لِیَضْرِبْ لِیُضْرَبْ ۔ والنہی عنہ:لاتَضْرِبْ لاتُضْرَبْ، لایَضْرِبْ لایُضْرَبْ ۔