Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
4 - 133
 (حِلیۃُ
الاولياء، الحدیث:۱۰۷۵۰، ج ۷ ، ص۳۳۵)
پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دئيے گئے واقعات دوسروں کو سُنا کر ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا(۱۴)(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَ الضَّرورت خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گا۔ (۱۵)(اپنے ذاتی نسخے پر کے) ''یادداشت'' والے صَفَحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔(۱۶) کتاب مکمل پڑھنے کے لئے روزانہ چند صَفَحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حق دار بنوں گا۔ (۱۷)دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۸،۱۹) اس حدیثِ پاک
''تَھَادَوْا تَحَابُّوْا''
ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔''
(مؤطا امام مالک، ج۲،ص۴۰۷، الحدیث: ۱۷۳۱)
پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔(۲۰)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا(۲۱)اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈ پرکیا کروں گا اور ہر اسلامی ماہ کی دس تاریخ تک اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کروں گا (۲۲) عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیا کروں گااور(۲۳)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتادیناخاص مفید نہیں ہوتا)۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  ؕ
                      المد ینۃ العلمیۃ
از:شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت،بانی  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ
    الحمد للہ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖصلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم
تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی''نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ''المد ینۃ العلمیۃ''بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ،جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں:

    (۱)شعبہ کتُبِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ    (۲)شعبہ درسی کُتُب 

    (۳)شعبہ اصلاحی کُتُب         (۴)شعبہ تفتیشِ کُتُب 

    (۵)شعبہ تخریج            (۶)شعبہ تراجمِ کتب

    ''ا لمد ینۃ العلمیۃ''کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانہ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی
Flag Counter