امام ابو الليث سمرقندی علیہ رحمۃ اللہ الغنی ازبکستان کے شہر سمرقند ميں پید اہوئے جسے عربی میں سمران کہا جاتا ہے يہ مشہور شہر'' ماوراء النھر''کے نام سے معروف ہے اس کی مساجد اور مدارس آج بھی اس کی روشن تاريخ اورشہرت پر دلالت کرتے ہيں ۔
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا نام نصر بن محمد بن احمد بن ابراہیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفسر،محدث،فقیہ،حافظ، مشہور عابد وزاہد، صوفی اور اَئمہ اَحناف ميں سے ہيں ،فقیہ اور امام الھدیٰ کے لقب سے ملقب ہيں، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے اصل نام سے زیادہ اپنی کنيت ابوالليث سمرقندی سے مشہور ہیں۔
اساتذہ کرام :
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کئی اساتذہ سے علمی فيض حاصل کيا،چند کے نام درج ذیل ہيں: