Brailvi Books

نہر کی صدائیں
8 - 24
  نے اُسی ڈاکوؤں  کے سردار کو اِحرام کی حالت میں  طوافِ خانۂ کعبہ میں  مشغول دیکھا، اُس کے چہرے پر عِبادت کا نور تھا اور مُجاہَدَات نے اُسے کمزور کردیا تھا،میں  نے تَعجّبکے ساتھ پوچھا: کیا تم وُہی شخص نہیں  ہو؟ وہ بولا:   ’’ جی ہاں  میں  وُہی ہوں  اور سنئے!  اُسی رَوزے نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ میری صُلح کروادی ہے۔ ‘‘   (رَوْضُ الرَّیاحِین ص۲۹۳) 
ہر پیر شریف کو روزہ رکھئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ کسی نیکی کو چَھوٹی سمجھ کر ترک نہیں  کردینا چاہئے ، کیا پتا وُہی چھوٹی نظر آنے والی نیکی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں  مقبول ہو جائے اور ہمارے دونوں  جہاں  سَنور جائیں ۔ اس حِکایت سے نفلی روزے کی اَہَمِّیَّت بھی معلوم ہوئی۔بے شک ہر ایک کثرت کے ساتھ نفلی روزے رکھنے کی طاقت نہیں  پاتا،تاہم کم ازکم ہر پیر شریف کا روزہ تو رکھ ہی لینا چاہئے کہ سنّت ہے نیز نیک بنانے کے عظیم نسخے مَدَنی اِنعامات میں  سے58 واں  مَدَنی اِنعام بھی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی سے وابَستہ کثیر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں  اِس  ’’  مَدَنی اِنعام ‘‘  کے مطابِق پیر شریف کا روزہ رکھنے کی سنَّت ادا کرتے ہیں  اور عاشِقانِ رسول کے ہر دلعزیز 100 فیصدی اسلامی چینل مدنی چینل پر ہر پیر شریف کو براہِ راست (یعنی LIVE)   ’’  مناجا تِ افطار ‘‘  کا سلسلہ ہوتا اور عاشقانِ رسول کے اِفطار کرنے کا روح پرور منظر دکھایا جاتا ہے ۔ آپ بھی بہ نیّتِ ثواب  ’’  مَدَنی چینل  ‘‘ دیکھتے رہئے اور دوسروں  کو بھی دیکھنے کی دعوت دیکر خوب ثواب کا عظیم خزانہ لوٹئے۔