Brailvi Books

نہر کی صدائیں
23 - 24
کہ مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ کچھ مَدَنی رسائل بھی لے جا کر مریض کو پیش کیجئے تا کہ وہ ملاقاتیوں  ،  ( اور اگر اسپتال میں  ہو تو) پڑوسی مریضوں  اور ان کے عزیزوں  کو تحفۃً دے سکیں  بلکہ زہے نصیب !  مریض خود بھی کچھ مَدَنی رسائل ہَدِیَّۃً منگوا کر اِس غَرَض سے اپنے پاس رکھ کر ثواب کمائے ٭فاسِق کی عِیادت بھی جائز ہے، کیونکہعِیادت حُقُوقِ اسلام سے ہے اور فاسِق بھی مسلم ہے  (بہار شریعت ج۳ص۵۰۵) ٭مُرتد اور کافِرِ حَربی کی عِیاد ت جائز نہیں ۔  ( فی زمانہ دُنیا میں  سارے کافِر حَربی ہیں )  ٭بد مذہب  (غیرمُرتد )   کی عیادت کرنامنع ہے۔
   ہزاروں  سنتیں  سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب  (۱)  312 صَفْحات پر مشتمل کتاب  ’’ بہارِ شریعت ‘‘ حصّہ16 اور (۲)  120صفحات کی کتاب ’’  سنتیں  اور آد ا ب ‘‘  ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں  کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں  میں  عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں  بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں  قافلے میں  چلو	سیکھنے سنتیں  قافلے میں  چلو
ہوں  گی حل مشکلیں  قافلے میں  چلو		 ختم ہوں  شامتیں  قافِلے میں  چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے 
، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔
								غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
    بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب
                                                      
۱۴ شوال المکرم ۱۴۳۶ھ
    2012-9-2