Brailvi Books

نہر کی صدائیں
16 - 24
جہنَّم کے خوفناک عذاب کی جھلکیاں 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے آپ کو کم از کم چھوٹے اور ہلکے عذاب سے ہی ڈرا دیجئے حالانکہ جہنَّم میں  ایک سے ایک خوفناک عذاب ہیں  ۔چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بیانات عطاریہ جلد2صَفحَہ 293 تا 297 پر ہے:  وہ بندہ بھی کتنا عجیب ہے جو یہ جانتا ہے کہ دوزخ سخت ترین عذاب کا مقام ہے پھر بھی گناہوں  کا اِرتِکاب کرتا ہے ۔میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگرجہنَّم کو  سُوئی کے ناکے کے برابر کھو ل دیا جائے توتمام زمین والے اس کی گرمی سے ہلاک ہو جائیں ۔ اہلِ جہنَّم کو جو مَشْرُوب پینے کیلئے دیا جائے گا وہ اس قَدَر خطرناک ہے کہ اگر اس کا ایک ڈَول دنیا میں  بہا دیا جائے تو دنیا کی تمام کھیتیاں  برباد ہوجائیں  نہ اناج اُگے نہ پھل ۔ جہنَّم کے سانپ اور  بچھّو بے حد خوفناک ہیں  ۔حدیث شریف میں  ہے:  ’’ جہنَّم میں  عجمی اونٹوں  کی گردن کی مِثل بڑے بڑے سانپ ہونگے جو دوزخیوں  کو ڈستے ہوں  گے وہ ایسے زَہریلے ہونگے کہ اگر ایک مرتبہ کاٹ لیں  گے تو چالیس سال تک ان کے زہر کی تکلیف نہیں  جائے گی اور لگام لگائے ہوئے خچَّروں  کے برابر بڑے بڑے  بچھّو  جہنَّمیوں  کو ڈنک مارتے رہیں گے کہ ایک بارڈنک مارنے کی تکلیف چالیس سال تک باقی ر ہے گی۔ ‘‘  (مسند امام احمدج ۶ ص ۲۱۶ حدیث ۱۷۷۲۹) ترمذی کی روایت میں  ہے :   ’’  جہنَّم میں   ’’ صَعُود ‘‘ نامی آ گ کا ایک پہاڑ ہے جس کی بُلندی ستّربرس کی راہ ہے ۔کافرجہنَّمیوں  کو اس پر چڑھایا جائے