Brailvi Books

نہر کی صدائیں
15 - 24
 کہ میرے ذَرِیعے لاکھوں  مَرد بدنِگاہی کا گناہ کرکے، اپنی آنکھوں  کو حرام سے پُر کرکے اپنی آنکھوں  میں  جہنَّم کی آگ بھرنے کا سامان کررہے ہیں اور اس سبب سے میں  خود بھی بہت زِیادہ گنہگار ہوئی جا رہی ہوں  !  بَہَرحال جو اس طرح اپنے دل کوبہلاتا ہے کہ میں  نے تو صِرف خبروں  کیلئے T.V.رکھا ہے،وہ کان کھول کر سن لے کہ مرد کا اَجنَبِیہ عورت کو دیکھنا یا عورت کا اجنبی مرد کوبشہوت دیکھنا حرام اور جہنَّم میں  لے جانے والاکام ہے،تو اگر T.V. پر صِرف خبریں  دیکھنے ،سننے کے سبب ہی جہنَّم کا ہلکا عذاب مُسَلَّط کردیا گیا اورآگ کی جُوتیاں  پہنادی گئیں  تو کیا بنے گا؟ اپنے اندر اصلاح کاجذبہ بیدار کرنے کیلئے اپنا ذہن بنایئے کہ اگر بِغیر شرعی عُذْر کے میں  نے نَماز کی جماعت ترک کردی ۔ اور سب سے ہلکا عذاب دیدیا گیا تو میراکیا ہوگا!  اگر بے پردگی کرلی ، ا پنی بھابھی سے بے تکلُّفی کی یا اس کو قَصداً دیکھا،اسی طرح چچی، تائی، مُمانی، سالی، خالہ زاد، ماموں  زاد، پھوپھی زاد، چچازادیا تایازاد، سے پردہ نہ کیا ان کے سامنے بِلاتکلُّف آتے جاتے رہے ،ان کو دیکھتے رہے، ان سے ہنس ہنس کر باتیں  کر تے رہے اور ان جَرائم میں  سے کسی ایک گناہ کی حدتک پہنچنے والے جُرم کی پاداش میں  اگر پاؤ ں  میں  آگ کی جوتیاں  ڈالدی گئیں  تو کیا بنے گا؟ جی ہاں !  بھابھی، چچی، تائی، مُمانی ، وغیرہ وغیرہ جن کا تذکِرہ ہوا یہ سب اَجْنَبِیہ اور غیر محرمہ عورَتیں  ہیں  ان سے اور ہر اُس عورت سے شریعت نے پردے کا حُکم دیا ہے جن سے شادی ہوسکتی ہے۔ اِسی طرح عورَ ت بھی تمام غیر محارم رشتہ داروں  سے پردہ کرے۔