Brailvi Books

نہر کی صدائیں
11 - 24
رَحمتِ حَق  ’’ بَہا ‘‘  نہ مِی جَویَد
رَحمتِ حق  ’’ بہانہ ‘‘  مِی جَویَد
 (یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت  ’’ بہا ‘‘ یعنی قیمت نہیں  مانگتی بلکہ اُس کی رَحمت تو  ’’ بہانہ  ‘‘  ڈھونڈتی ہے) 
       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  فرائِض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافِل کی بھی عادت ڈالنی اور خُصوصاً تَہَجُّد تو ہر گز نہیں  چھوڑنی چاہئے،کیا معلوم تَہَجُّدمیں  اُٹھنے کی مَشَقَّت بارگاہِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ میں  قَبولیَّت پا جائے اور ہماری مغفِرت کا بہانہ بن جائے۔
بعض مسلمان ضَرور جہنَّم میں  جائیں  گے
            خبردار!  اس رَحمت بھرے بیان کا مطلب کہیں  کوئی یہ نہ سمجھے کہ چُونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت بہُت بڑی ہے لہٰذا اب نَمازیں  چھوڑدو… رَمَضان کے روزے بھی مت رکھو…T.V. اور انٹر نیٹ کے رُوبرُو بیٹھواور خوب فِلمیں  ڈِرامے دیکھو…خوب بدنِگاہی کرو … اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت بہُت بڑی ہے اب ماں  باپ کو ستانا شُروع کردو … خوب گالیاں  بکو …کثرت سے جھوٹ بولو… مسلمانوں  کی خوب غِیبتیں  کرو … مسلمانوں  کے دل دُکھاؤ…بد اَخلاقی کے سابِقہ سارے ریکارڈ توڑ دو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت بہُت بڑی ہے۔داڑھی مُنڈوادویا خَشْخشی داڑھی رکھو…چوری کرو… ڈاکہ ڈالو …ظلم وستم کی آندھیاں  چلادو…خوب شراب پیو…جُوا کھیلو بلکہ جُوا اور مُنشِّیات کا اڈّہ ہی کھول ڈالو! جو جو گناہ ابھی تک نہیں  کرپائے مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّوہ بھی کر ڈالو کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی