Brailvi Books

نہر کی صدائیں
10 - 24
رہا ہوں  ،اس میں  ایکبار داڑھی رکھنے کی ترغیب سُن کر میں  نے داڑھی بھی بڑھانی شروع کرد ی ہے اور بمبئی کے دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول کی صحبت میں  رہ کر اسلامی نظریات و نماز وغیرہ عبادات کی بھی تعلیم حاصِل کر رہا ہوں ۔  
مدنی چینل لائے گا سنّت کی گھر گھر میں بہار
کر دے مولیٰ دو جہاں  میں  ناظِریں  کا بیڑا پار
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بات بَہُت دور نکل گئی، اُس روزے کی بَرَکت اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت کا تذکرہ ہو رہا تھا، سُبْحٰنَ اللہِ!  ڈاکوؤں  کے سردار کو روزے نے کہاں  سے کہاں  پہنچا دیا!  روزے کی بَرَکت سے اُسے ہِدایت بھی ملی اور عبادت وریاضت کی سعادت بھی ملی۔
بخشِش کا بہانہ
	کیمیائے سعادت میں  حضرتِ شیخ کِتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : میں  نے حضرتِ سَیِّدُنا جُنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیکو بعدِ وفات خواب میں  دیکھ کر پوچھا:  مَافَعَلَ اللّٰہُ بِکَ؟ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معامَلہ فرمایا؟ فرمانے لگے:  میری عبادَتیں  اورر ِیاضتیں  تو کام نہ آئیں ،البتّہ رات کو اُٹھ کر جودورَکْعَت تَہَجُّد پڑ ھ لیا کرتا تھا اُسی کے سبب مغفِرت ہوگئی۔  (کیمیائے سعادت ج۲ص۱۰۰۷)