(عید کے فضائل وغیرہ کی تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت کے باب ’’ فیضانِ رَمَضان‘‘ سے فیضانِ عید الفطر کا مطالَعَہ فرمائیے)
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں عِیدِ سَعید کی خُوشیاں سُنَّت کے مطابِق منانے کی توفیق عطا فرما۔ اور ہمیں حج شریف اور دیارِ مدینہ و تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دید کی حقیقی عِید بار بار نصیب فرما۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تری جبکہ دید ہو گی جبھی میری عید ہو گی
مِرے خواب میں تُوآنا مَدَنی مدینے والے
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے۔