اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
نمازِ عید کا طریقہ(حنفی)
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ(10صَفحات) مکمّل پڑھ لیجئے۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے فوائد خود ہی دیکھ لیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
دو عالم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار، محبوبِ پرورد گار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا: جو مجھ پر شبِ جُمُعہ اور روزِ جُمُعہ سو بار دُرُود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اُس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا ستّرآخِرت کی اور تیس دنیا کی۔
(تاریخ دِمشق لابن عَساکِر ج۵۴ص۳۰۱دارالفکربیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دِل زندہ رہے گا
تاجدارِ مدینہ قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے: جس نے عیدَین کی رات(یعنی شبِ عیدُالفطر اورشبِ عیدُ الاضحیٰ) طلبِ ثواب کیلئے قِیام کیا (یعنی عبادت میں گزارا)اُس دن اُس کا دِل نہیں مَرے گا،جس دن لوگوں کے دِل مَر جائیں گے۔ ( سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲ص۳۶۵ حدیث۱۷۸۲ دارالمعرفۃ بیروت)