شہزادے حضرتِ سیِّدُنا علی بن فضیل رَحمھُمَا اللّٰہُ تعالٰی نے وفات پائی تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمسکرانے لگے! لوگوں نے عرض کی: یہ کون سا خوشی کا موقع ہے جو آپ مسکرارہے ہیں ! فرمایا: میں اللہ عَزَّ وَجَلََّّ کی رِضا پر راضی ہو کر مسکرا رہا ہوں ، کیو نکہ اللہ عَزَّ وَجَلََّّ کی رِضا ہی کے سبب میرے بیٹے کو قضا آئی ہے۔ رب عَزَّ وَجَلََّّ کی پسند اپنی پسند۔ (تذکرۃُ الاولیاء ج۱ ص ۸۶ مُلخصاً )
جے سوہنا مرے دُکھ وِچ راضی
میں سُکھ نوں چُلّھے پاواں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیا آپ نیک بننا چاہتے ہیں ؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کیا آپ واقِعی نیک بننا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو پھر اس کیلئے آپ کو تھوڑی بَہُت کوشِش کرنی پڑے گی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلََّّ اسلامی بھائیوں کیلئے 72 ، اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83، مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40جبکہ خصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں ) کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں ۔بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطَلَبہ مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ’’ فکرِمدینہ کرتے ہوئے ‘‘ یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مَدَنی اِنْعامات کے جیبی سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ان مَدَنی اِنْعامات کو اِخلاص کے ساتھ اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ عَزَّ وَجَلََّّ کے فضل و کرم سے اکثر دُور ہوجاتی ہیں اوراس کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلََّّ پابند ِ سنّت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہن بھی بنتا ہے ۔ سبھی کو