Brailvi Books

نیک بننے کا نسخہ
5 - 24
 اگر ایک بچّہ فوت ہوا ہو تو؟  فرمایا: ہاں  ایک بھی، اس کے بعد فرمایا: اس ذات پاک کی قسم!  جس کے قبضہ قدرت میں  میری جان ہے جس عورت کا کچّا بچّہ (یعنی ماں  کے پیٹ سے نامکمَّل گِر جانے والا) فوت ہوجائے اور وہ اس پر صَبْر کرے تو وہ بچّہ اپنی ماں  کو اپنی نال)(کے ذَرِیعے کھنچتا ہوا جنّت میں  لے جائے گا ۔ (مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۸ ص ۲۵۴حدیث ۲۲۱۵۱)
آپَس میں  ہنسنے پر آیت کا نُزُول
      بیان کردہ حضرتِ سیِّدُ نا مالِک بن دینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکی ایمان افروزحِکایت میں  دل پر چوٹ لگانے والی جس آیتِ قراٰنی کا تذکِرہ ہے تفسیر خزائنُ الْعِرفان میں  اس کا شانِ نُزُول یہ ہے: اُمُّ المومنین عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے: نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَدولت سرائے اقد س سے باہَر تشریف لائے تو مسلمانوں  کو دیکھا کہ آپَس میں  ہنس رہے ہیں ۔ فرمایا: تم ہنستے  ہو!  ابھی تک تمہارے رب عَزَّوَجَلَّکی طرف سے امان نہیں  آئی اور تمہارے ہنسنے پر یہ آیت نازِل ہوئی ۔اُنہوں  نے عرض کیا: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! اِس ہنسی کاکَفّارہ کیا ہے؟  فرمایا: اتنا ہی رونا۔    (تفسیر خزائن العرفان پ۲۷، الحدید زیر آیت ۱۶)
نَدامت سے گناہوں  کااِزالہ کچھ تو ہوجاتا
ہمیں  رونا بھی تو آتا نہیں  ہائے نَدامت سے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -      یعنی وہ آنت جو رِحمِ مادر میں بچے کے پیٹ سے جُڑی ہوتی ہے اور جسے پیدائش پر کاٹ کر جدا کردیتے