Brailvi Books

نیک بننے کا نسخہ
23 - 24
کے کھانے سے اَغْنِیا(یعنی جو فقیر نہ ہوں  اُن) کوبچنا چاہئے ۔ )جو وَقْت طے ہوجائے اُس کی پابندی کیجئے،  ’’ بعد نَمازِ عشا ہو گا ‘‘ کہنے کے بجائے گھڑی کے مطابِق وَقْت طے کیجئے مَثَلاً رات9بجے کا طے ہواہے تولوگوں  کا انتِظار کئے بِغیرٹھیک وَقْت پرتِلاوت سے آغاز کر دیجئے، پھر نعت شریف(دَورانیہ 25 مِنَٹ ) ، سنتوں  بھرا بیان (دَورانیہ 40مِنَٹ) اور آخر میں  ذِکرُ اللّٰہ(دورانیہ 5مِنَٹ)، رقّت انگیز دُعا(دورانیہ 12 مِنَٹ ) اور صلوٰۃ و سلام (تین اَشعار) مع اختِتامی دعا(دَورانیہ 3مِنَٹ) ۔ عَلاقے کے تمام ذِمّے داران ، مبلِّغین ، ممکنہ صورت میں  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اَراکین اور دیگر اسلامی بھائیوں  کی شرکت یقینی بنایئے اور کوشِش کرکے ایصالِ ثواب کیلئے وہاں  سے ہاتھوں  ہاتھ مَدَنی قافِلے سفر کروایئے۔
      ہزاروں  سنتیں  سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب  ’’ بہارِ شریعت ‘‘ حصہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب ’’  سنتیں  اور آد ا ب ‘‘   ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں  کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں  میں  عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں  بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں  قافلے میں  چلو	سیکھنے سنتیں  قافلے میں  چلو
ہوں  گی حل مشکلیں  قافلے میں  چلو     ختم ہوں  شامتیں  قافِلے میں  چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک دد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔
								غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
    بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب
                                                                               
۶ صفر المفظر۱۴۳۴ھ
    2012-12-20