دی گئی ہے۔ توبہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو راضی کرنے اور نیک بننے کا بہترین مَدَنی نسخہ ہے۔ مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّاگر کبھی گناہ سَرزَد ہوجائے تواُسی وقت توبہ کر لینا واجب ہے توبہ میں تاخیر خود ایک نیا گناہ ہے۔ توبہ کی ایک فضیلت سنئے اورجُھومئے ! رسولِ اکرم ، نُورِ مجَسَّم ، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ معظّم ہے:اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَاذَنْبَ لَہٗ۔یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اس نے گناہ کیا ہی نہیں ہے ۔ (ابنِ ماجہ ج۴ص ۴۹۱حدیث۴۲۵۰ )
نیک بننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہیے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت فرمائیے، ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ زندگی میں یکمشت 12 ماہ اور ہر12ماہ میں 30 دن نیز ہر30 دن میں کم از کم3 دن سُنّتوں کی تربیّت کیلئے عاشِقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے میں ضَرور سفر کرے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد