Brailvi Books

نیک بننے کا نسخہ
16 - 24
 نصیب ہوگا، باطِن کی صفائی ہوگی، خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ وعشقِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے سَوتے ( یعنی چشمے ) آپکے دل سے پھوٹیں  گے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّآپ کے عَلاقے میں  دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام حیرت انگیز حد تک بڑھ جائے گا۔ چُونکہ  ’’ مَدَنی اِنْعامات  ‘‘  پر عمل اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے حُصول کا ذَرِیعہ ہے ، لہٰذا شیطان آپ کو بَہُت سُستی دلائے گا، طرح طرح کے حیلے بہانے سُجھا ئے گا، آپ کا دل نہیں  لگ پائے گا، مگر آپ ہمّت مت ہاریئے ۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّدل بھی لگ ہی جائیگا۔ 
اے رضاؔ ہر کام کا اک وَقْت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
(حدائقِ بخشش شریف)
عمل کرنے والوں  کی تین اَقسام
	 حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام ابوحامد محمد بن محمدبن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالیفرماتے ہیں : حضـرت سیِّدُنا ابو عثمان مغربی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  سے اُن کے ایک مُرید نے عرض کی: یا سیِّدی!  کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دل کی رَغبت کے بِغیر بھی میری زَبان سے ذِکرُاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّجاری رَہتا ہے ۔ اُنہوں  نے فرمایا:  ’’ یہ بھی تو مقامِ شکر ہے کہ تمہارے ایک عُضْو (یعنی زَبان )کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے ذِکْر کی توفیق بخشی ہے۔ ‘‘  جس کا دل ذِکرُاللّٰہعَزَّ وَجَلَّمیں  نہیں  لگتا اُس کو بعض اَوقات شَیطان وَسوَسہ ڈالتا ہے کہ جب تیرا دل ذِکرُاللّٰہعَزَّ وَجَلَّمیں  نہیں لگتا تو خاموش ہوجاکہ ایسا ذِکْر کرنا بے ادَبی ہے ۔ امام محمد غزالی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالیفرماتے