Brailvi Books

نیک بننے کا نسخہ
15 - 24
بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ ایک اسلامی بھائی عِرقُ النّساء کے مَرَض میں  مبتَلا ہوگئے یہ مرض عُموماً پائوں  کے ٹخنے سے لیکر ران کے اوپر کے جوڑ تک ہوتا ہے اور مہینوں  اوربعضوں  کو برسوں  تک نہیں  جاتا ۔ وہ تشویش میں  پڑگئے تھے۔ میں  نے عرض کی: اللہ عَزَّ وَجَلَّبہتر کر ے گا۔ گھبرائیں  نہیں  جب آپ عادی ہوجائیں  گے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ   برداشت کرنا آسان ہوجائے گا۔کچھ عرصے بعد ملے تو میرے اِسْتِفْسار پر بتایا کہ درد تو وُہی ہے مگر آپ کے کہنے کے مطابِق میں  عادی ہوچکا ہوں  اس لئے کام چل جاتا ہے۔مَدَنی اِنعامات چونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکا فرمانبرداربنانے اور دنیا وآخرت کی بہتریاں  دلانے کیلئے ہیں  ۔ لہٰذا شیطان اس میں  کافی رکاوٹیں  کھڑی کر ے گا مگرآپ ہمّت مت ہاریئے، بس یہ ذِہن بنا لیجئے کہ مجھے ان  ’’ مَدَنی اِنعامات  ‘‘ پر عمل کرنا ہی چاہیے۔
سروَرِ دیں !  لیجے اپنے ناتُوانوں  کی خبر
                          نفس و شیطاں  سیِّدا کب تک دباتے جائینگے  (حدائقِ بخشش شریف)  
مَدَ نی کام بڑھانے کا نُسخہ
      اگردعوتِ اسلامی کے ذمّے داران خصُوصی توجُّہ فرماکر اس مَدَنی کام کا بِیڑا اُٹھا لیں  تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ ہر طرف سنّتوں  کی بہار آجائے۔ اگر آپ سب نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کی خاطر بَصَمِیمِ قلب مَدَنی اِنعامات  پر عمل شُروع کردیا تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّجیتے جی اور وہ بھی جلد ہی اس کی بَرَکتیں  دیکھ لیں  گے، آپ کواِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّسُکونِ قَلْب