دوسرا مَدَنی انعام
72 مَدَنی اِنْعامات میں اسلامی بھائیو ں کیلئے دوسرا مَدَنی اِنْعام یہ ہے: ’’ کیا آپ روزانہ پانچوں نَمازیں مسجِد کی پہلی صَف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کرتے ہیں ؟ ‘‘ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صِرْف اس ایک مَدَنی اِنعام پر اگر کوئی صحیح معنوں میں کار بند ہوجائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ اس کا بیڑا پار ہوجا ئے ۔ نَماز کے فضائل سے کون واقِف نہیں ؟
تمام صغیرہ گناہ مُعاف
اللہعَزَّ وَجَلََّّکے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:جو دورَکعت نَماز پڑھے اور ان میں سَہْو( یعنی غَلَطی) نہ کرے تو جو پیشتر اس کے گناہ ہوئے ہیں اللہعَزَّ وَجَلَّمُعاف فرمادیتا ہے۔(یہاں گناہ ِصغیرہ مُعاف ہونامراد ہیں ) (مُسندِ اِمام احمد بن حنبلج۸ص۶۲حدیث ۲۱۷۴۹ )
جماعت کی فضیلت
دیکھا آپ نے ! دورَکْعَت کی جب یہ فضیلت ہے تو پانچ فرض نَمازوں کی کیسی کیسی بَرَکتیں ہونگی ! اس ’’ مَدَنی انعام ‘‘ میں نماز یں باجماعت ادا کرنی ہیں ، اور جماعت کی فضیلت کے تو کیا کہنے! مسلم شریف میں سیِّدُنا عبدُاللّٰہ ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے: تاجدارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: ’’ نمازِ باجماعت تنہا پڑھنے سے27 دَرَجے بڑھ کر ہے۔ ‘‘ (مسلم ص ۳۲۶حدیث ۶۵۰)