Brailvi Books

نیک بننے کا نسخہ
10 - 24
 بھر کیلئے قَبول فرمالیجئے کہ جب بھی کام کی بات کرنی ہو کم سے کم الفاظ میں  نِمٹا لی جائے، اتنا زیادہ مت بولئے کہ مُخاطَب یعنی جس سے بات کر رہے ہیں  وہ بیزار ہو جائے ۔ بَہرحال ہر اُس انداز سے بچئے جو تَنْفِیرِعوام (یعنی لوگوں  میں  نفرت پھیلنے)کا باعِث ہو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّبعض ایسے بھی ہیں جو ہر ماہ لگا تار تین دن  ’’ یومِ قُفلِ مدینہ  ‘‘  مناتے ہیں ۔ کاش ! ہم زندَگی بھر روزانہ ہی ’’ یومِ قفلِ مدینہ  ‘‘  منانے والے بن جائیں ۔ کاش!  دل کے مَدَنی گلدستے میں  عمر بھر کیلئے یہ مَدَنی پھول سج جائے: ’’  فُضُول گوئی سے بچو تاکہ گناہوں  بھری باتوں  میں  پڑ کر جہنَّم میں نہ جا پڑو !  ‘ ‘
عا مِلینِ مَدَنی ا ِنْعاما ت کے لئے بِشارتِ عُظمٰی
	مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرنے والے کس قَدَر خوش قسمت ہوتے ہیں  اِس کا اندازہ اس مَدَنی بہار سے لگایئے چُنانچِہ حیدَرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح حلفیہ (یعنی قسمیہ) بیان ہے کہ ماہِ رجبُ المرجَّب ۱۲۲۶ ہجری کی ایک شب مجھے خواب میں  مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔ لبہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحْمت کے پھول جھڑنے لگے ، اور میٹھے بول کے الفاظ کچھ یوں  ترتیب پائے: جو اِس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی اِنعامات سے مُتَعَلِّق فکرِ مدینہ کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس کی مغفِرت فرما دیگا ۔
 ’’ مَدَنی اِنعامات ‘‘   کی بھی مرحبا کیا بات ہے
قُربِ حق کے طالبوں  کے واسطے سوغات ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد