Brailvi Books

مسافر کی نماز
9 - 16
 واقع اَمارات کے دارُالخِلافہ  ابو ظہبی کا اس نے سنتوں  بھرا سفراختیار کیا ۔اب دوبارہ دُبئی  میں  آکر  اگر اس کو مقیم ہونا ہے تو 15دن یا اس سے زائد قیام کی نیت کر نی ہوگی ورنہ مسافرکے اَحکام جاری ہوں  گے ۔ہاں  اگر ظاہرحال  (یعنی Understood)  یہ ہے کہ اب 15دن یا اس سے زِیادہ عرصہ یہ دُبئی میں  ہی گزارے گا تو مقیم ہوگیا ۔اگر اِس کا کاروبار ہی اِس طرح کا ہے کہ مکمل15دن رات یہ دُبئی  میں  نہیں  رہتا، وقتاً فوقتاً شرعی سفرکر تاہے تو اِس طرح اگرچہ برسوں  اپنے بال بچوں  کے پاس  دُبئی  آناجانا رہے یہ مسافرہی رہے گا اِس کونمازقصرکر نی ہوگی ۔اپنے شہرکے باہَر دُور دُور تک مال سپلائی کر نے والے اور شہربہ شہر، ملک بہ ملک پھیرے لگانے والے اور ڈرائیورصاحبان وغیرہ ان اَحکام کو ذِہن میں  رکھیں  ۔
زائرِمدینہ کیلئے ضَروری مَسْئلہ
 	جس نے اِقامت کی نیت کی مگر اُس کی حالت بتاتی ہے کہ پندرہ دن نہ ٹھہرے گا تو نیت صحیح نہیں  مَثَلاً حج کر نے گیا اور ذُو الحجَّۃِ الحرام کا مہینا شروع ہوجانے کے باوجود پندرہ دن مکّۂ معظّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں  ٹھہرنے کی نیت کی تو یہ نیت بے کا رہے کہ جب حج کا ارادہ کیا ہے تو  (15 دن اس کو ملیں  گے ہی نہیں کہ8 ذُوالحجَّۃِ الحرام)  مِنیٰ شریف   ( اور 9 کو) عرفات شریف  کو ضرور جا ئے گا پھراِتنے دنوں تک  ( یعنی 15 دن مسلسل)  مکّۂ معظّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًمیں  کیونکر  ٹھہر سکتا ہے! منیٰ شریف سے واپس ہوکر  نیت کر ے تو صحیح ہے۔  (عالمگیری ج۱ص۱۴۰، دُرِّمُختار ج۲ص۷۲۹) جب کہ واقعی 15 یا زِیادہ دن