سخت فاسق، بے باک ، غیر مامون (یعنی غیر محفوظ ) نہ ہو۔ (بہارِ شریعت ج۱ص ۷۵۲ ، ۱۰۴۴ ، ۱۰۴۵)
عورَت کا سُسرال ا ورمیکا
عورَت بیاہ کر سُسرال گئی اور یہیں رَہنے سہنے لگی تومیکا ( یعنی عورت کے والدین کا گھر) اِس کیلئے وَطن اصلی نہ رہا یعنی اگر سُسرال تین منزل ( تقریباً 92کلو میٹر ) پرہے، وہاں سے میکے آئی اور پندَرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کی تو قصرپڑھے اور اگر میکے رَہنا نہیں چھوڑا بلکہ سُسرال عارِضی طور پر گئی تومیکے آتے ہی سفرختم ہوگیا نَماز پوری پڑھے ۔ ( ایضاً ص۷۵۱)
عَرَب مَمالک میں ویزا پر رہنے والوں کا مسئلہ
آج کل کاروبار وغیرہ کیلئے کئی لوگ بال بچوں سمیت اپنے ملک سے دوسرے ملک منتقل ہوجاتے ہیں ۔ان کے پاس مخصوص مدّت کا Visaہوتا ہے ۔ (مَثَلاً عرب امارات میں زِیادہ سے زِیادہ تین سال کا رہائشی ویزا ملتاہے ) یہ ویزا عارِضی ہوتا ہے اور مخصوص رقم ادا کر کے ہرتین سال کے آخرمیں اِس کی تجدید (Renew ) کر وانی پڑتی ہے ۔چونکہ ویزا محدودمدت کیلئے ملتا ہے لہٰذا بال بچے بھی اگرچہ ساتھ ہوں اِس کی امارات میں مستقل قیام کی نیت بے کار ہے اور اِس طرح خواہ کوئی 100سال تک یہاں رہے اَمارات اس کا وطن اصلی نہیں ہوسکتا ۔ یہ جب بھی سفرسے لوٹے گا اور قِیام کر ناچاہے تو اِقامت کی نیت کر نی ہوگی۔ مَثَلاً دُبئی میں رہتا ہے اور سنّتوں کی تربیت کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ تقریباً 150کلو میٹر دُور