تابع ہے یعنی جو نیت مَتْبُوع (یعنی جس کے ماتحت ہے اُس) کی ہے وُہی تابع (یعنی ماتحت ) کی مانی جا ئے گی۔ تابع (یعنی ماتحت ) کو چاہئے کہ مَتْبُوع (مَتْ۔بوع) سے سوال کر ے، وہ جو جواب دے اُس کے بموجب (یعنی مطابق) عمل کر ے ۔اگر اُس نے کچھ بھی جواب نہ دیا تو دیکھے کہ وہ ( یعنی متبوع) مقیم ہے یا مسافر، اگر مقیم ہے تو اپنے آپ کو بھی مقیم سمجھے اور اگر مسافرہے تو مسافر۔اور یہ بھی معلوم نہیں تو تین دن کی راہ (یعنی تقریباً 92کلو میٹر ) کا سفرطے کر نے کے بعدقصرکر ے، اس سے پہلے پوری پڑھے اور اگر سُوال نہ کر سکا تو وُہی حکم ہے کہ سوال کیا اور کچھ جواب نہ ملا ۔ ( ماخوذاز بہارِ شریعت ج۱ص۷۴۵، ۷۴۶)
کام ہوگیا تو چلا جاؤں گا!
مسافرکسی کام کیلئے یا احباب کے انتظار میں دو چار روز یا تیرہ چودہ دن کی نیت سے ٹھہرا ، یا یہ ارادہ ہے کہ کام ہوجائے گا تو چلا جائے گا ، دونوں صورَتوں میں اگر آج کل آج کل کر تے برسوں گزر جائیں جب بھی مسافرہی ہے نماز قصرپڑھے ۔ (عالمگیری ج۱ص۱۳۹وغیرہ، ایضاًص۷۴۷ )
عورَت کے سفر کا مسئلہ
عورَت کوبغیرمحرم کے تین دن ( تقریباً 92کلو میٹر ) یا زِیادہ کی راہ جانا جائز نہیں ۔ نابالغ بچے یا معتوہ ( یعنی آدھے پاگل ) کے ساتھ بھی سفرنہیں کر سکتی، ہمراہی میں (یعنی ساتھ) بالغ محرم یا شوہر کا ہونا ضروری ہے ۔ (عالمگیری ج۱ص۱۴۲) عورت، مراہق محرم (یعنی بالغ ہونے کے قریب لڑکے) کے ساتھ سفرکر سکتی ہے ، مراہق بالغ کے حکم میں ہے۔ محرم کیلئے ضروری ہے کہ