Brailvi Books

مسافر کی نماز
5 - 16
سوک سینٹر ( City Centre) سے کی جاتی ہے، لہٰذا سفر کر نے والوں  کو چاہئے کہ ہمیشہ متصل  ( یعنی ملی ہوئی) آبادی کے اختتا م (End) کا لحاظ اپنے سامنے رکھیں  اور دو باتیں  مزید ذِہن میں  رکھیں ، ایک یہ کہ ضَروری نہیں  کہ ایک مرتبہ سفر کے دَوران جہاں  شہر کی آبادی ختم ہوئی تھی تین سال بعد بھی وہی حد ہو کہ بڑی تیزی سے آبادی کے پھیلاؤ کی وجہ سے تین سال میں  ہی شہر کہاں  سے کہاں  پہنچ جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ شہر کی جس سمت سے نکلنا ہے اسی سمت کی آباد ی کا اعتبا ر ہوگا مثَلاً کر اچی سے ٹول پلازہ کے راستے میں  آبادی کا اختتا م  (End) اور جگہ ہوتاہے جبکہ ٹھٹھہ کی طرف آباد ی کا اختتا م  (End)  اور جگہ ہوگا کہ دونوں  سمتیں  مختلف ہیں ۔
وَطن کی قِسمیں 
	وَطن کی دو قسمیں  ہیں   (1) وَطَنِ اصلی : یعنی  وہ جگہ جہاں  اس کی پیدائش ہوئی ہے یا اس کے گھرکے لوگ وہاں  رہتے ہیں  یا وہاں  سُکونت (یعنی رہائش اختیار)   کر لی اور یہ ارادہ ہے کہ یہاں  سے نہ جائے گا) ۲ ( وطنِ اِقامت :  یعنی وہ جگہ کہ مسافرنے پندَرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا وہاں  ارادہ کیا ہو۔  	 (عالمگیری ج۱ص۱۴۲) 
وطنِ اِقامت باطِل ہونے کی صورَتیں 
	وطن اِقامت دوسرے وطنِ اِقامت کو باطِل کر  دیتا ہے یعنی ایک جگہ پندَرہ دن کے ارادے سے ٹھہراپھردوسری جگہ اتنے ہی دن کے ارادے سے ٹھہراتو پہلی جگہ اب وطن نہ رہی۔دونوں  کے درمیان مسافتِ سفرہو یا نہ ہو۔یونہی وطنِ اِقامت وطنِ اصلی اور سفر سے