Brailvi Books

مسافر کی نماز
15 - 16
سفرمیں  قَضا نمازیں 
	حالت اقامت میں  ہونے والی قضا نمازیں  سفرمیں  بھی پوری پڑھنی ہوں  گی اور سفرمیں  قضاہونے والی قَصروالی نَمازیں  مُقیم ہونے کے بعد بھی قَصرہی پڑھی جائیں  گی۔
قراٰن بُھلا دینے کا عذاب
	  یقینا حفظ قراٰنِ کر یم کا رِ ثواب عظیم ہے مگر یاد رہے !حفظ کر نا آسان مگر عمر بھر اِس کو یاد رکھنا دشوار ہے۔ حفاظ و حافظات کو چاہئے کہ روزانہ کم از کم ایک پارہ لازِماً تلاوت کر  لیا کر یں ۔ جو حفاظ رَمَضانُ المبارَک کی آمد سے تھوڑا عرصہ قبل فقط مصلی سنانے کیلئے منزل پکی کر تے ہیں  اور اِس کے علاوہ سارا سال غفلت کے سبب کئی آیات بھلا ئے رہتے ہیں ، وہ بار بار پڑھیں  اور خوف خداسے لرزیں ۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ  بہارِ شریعتجلد اوّل صَفْحَہ 552پرصدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہ، حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی فرماتے ہیں :  قراٰن پڑھ کر  بھلا دینا گناہ ہے۔ جو قراٰنی آیات یاد کر نے کے بعد بھلادے گا بروزِ قیامت  اندھا اُٹھایا جائے گا۔  (بہارِ شریعت ج۱ص۵۵۳) 	
	3فرامینِ مصطَفٰے 
	 {۱} میری اُمّت کے ثواب میرے حضور پیش کیے گئے یہاں  تک کہ میں  نے ان میں  وہ تنکا بھی پایا جسے آدَمی مسجِد سے نکالتا ہے اور میری اُمت کے گناہ میرے حضور پیش کیے گئے میں  نے اِس سے بڑا گناہ نہ دیکھا کہ کسی آدَمی کو قراٰن کی ایک سورت یا ایک آیت یاد ہو پھر وہ اُسے بھلا دے ۔ (تِرمِذی ج۴ ص۴۲۰ حدیث۲۹۲۵)  {۲} جو شخص قراٰن پڑھے پھر اسے بھلا دے تو قیامت کے دن اللہ تَعَالٰی سے کوڑھی ہو کر  ملے۔ (ابوداوٗد ج۲ ص۱۰۷حدیث ۱۴۷۴)  {۳}  قِیامت کے دن میری اُمّت کو جس گنا ہ کا پورا بدلہ دیا جائے گاوہ یہ ہے کہ اُن میں  سے کسی کو قراٰن پاک کی کوئی سُورت یا د تھی پھر اُس نے اِسے بُھلادیا ۔  (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی  ج۳ ص۱۴۵ حدیث۷۸۹۴  ) 
فرمانِ رضوی
     اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خان فرماتے ہیں : اس سے زیادہ نادان کون ہے جسے خدا ایسی ہمت بخشے