مکّۂ معظّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًمیں ٹھہرسکتا ہو، اگرظنِّ غالب ہو کہ 15دن کے اندر اندر مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًیا وطن کیلئے روانہ ہوجائے گا تو اب بھی مسافِرہے۔
عُمرے کے ویزا پرحجّ کیلئے رُکنا کیسا؟
عمرے کے وِیزا پر جاکر غیر قانونی طور پرحج کیلئے رُکنے یا دنیا کے کسی بھی ملک میں Visaکی مُدّت پوری ہونے کے بعد غیرقانونی رہنے کی جن کی نیت ہو وہ ویزا کی مدت ختم ہوتے وقت جس شہر یا گاؤں میں مقیم ہوں وہاں جب تک رہیں گے اُن کیلئے مقیم ہی کے احکام ہوں گے اگرچہ برسوں پڑے رہے مقیم ہی رہیں گے ۔البتہ ایک بار بھی اگر92 کلو میٹر یا اس سے زیادہ فاصلے کے سفر کے ارادہ سے اس شہر یا گاؤں سے چلے تو اپنی آبادی سے باہرنکلتے ہی مسافرہوگئے اوراب اُن کی اِقامت کی نیّت بے کار ہے۔ مثلاً کوئی شخص پاکستان سے عمرے کے Visa پر مکّۂ مکر مہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً گیا ، Visa کی مُدّت ختم ہوتے وقت بھی مکّہ شریف ہی میں مقیم ہے تو اس پر مقیم کے احکام ہیں ۔ اب اگر مَثَلاً وہاں سے مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً آگیاتو چاہے برسوں غیر قانونی پڑا رہے ، مگر مسافر ہی ہے ، یہاں تک کہ اگر دوبارہمکّۂ مکر مہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًآجائے پھر بھی مسافر رہے گا ، اس کو نماز قصر ہی ادا کر نی ہو گی ۔ہاں اگر دوبارہ Visa مل گیا تو اقامت کی نیّت کی جا سکتی ہے ۔یاد رہے !جس قانون کی خلاف ورزی کر نے پر ذلت، رشوت اور جھوٹ وغیرہ آفات میں پڑنے کا اندیشہ ہو اس قانون کی خلاف ورزی جائزنہیں ۔چُنانچِہ میرے آقااعلیٰ حضرت ،