اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
براہِ کر م! یہ رسالہ (17صَفحات) مکمَّل پڑھ لیجئےاس کے فوائد خود ہی دیکھ لیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ مغفرت نشان ہے : ’’ جب جمعرات کا دِن آتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّفرشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں ، کون یوم جمعرات اورشبِ جمعہ مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھتا ہے ۔ ‘‘ (اِبنِ عَساکر ج ۴۳ ص ۱۴۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی سُوْرَۃُ النِّسَآءکی آیت نمبر101میں ارشاد فرماتا ہے:
وَ اِذَا ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوةِ ﳓ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَّفْتِنَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-اِنَّ الْكٰفِرِیْنَ كَانُوْا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِیْنًا (۱۰۱)
ترجَمۂ کنزالایمان: اور جب تم زمین میں سفر کر و تو تم پر گُناہ نہیں کہ بعض نَمازیں قَصر سے پڑھو، اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں اِیذا دیں گے، بے شک کُفّار تمہارے کھلے دشمن ہیں ۔