Brailvi Books

مردے کے صدمے
32 - 36
 فیصلوں ،  گھروالوں اورجن کے نگران بنتے ہیں ان کے بارے میں عَدل سے کام لیتے ہیں ۔  (سُنَنِ نَسائی ص۸۵۱حدیث۵۳۸۹) 
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نُبُوَّت،  مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے:  جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔                  (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭4فرامِینِمصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  :   (۱) جسے کسی جنازہ کی خبرملے و ہ اہلِ میّت کے پاس جاکر ان کی تعزیت کرے اللہ تَعَالٰی اس کے لئے ایک قیراط ثواب لکھے،  پھر اگر جنازے کے ساتھ جائے تو اللہ تَعَالٰی دو قِیراط اَجْر لکھے،  پھر اُس پر نَماز پڑھے تو تین قِیراط،  پھر دَفْن میں حاضِر ہو تو چار اور ہر قِیراط کوہ ِاُحُد   (یعنی اُحُد پہاڑ) کے برابر ہے   (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہج۹ص۴۰۱، عمدۃُ القاری ج۱ص۴۰۰ تحتَ الحدیث۴۷)   (۲) مسلمان کے مسلمان پر چھ حُقُوق ہیں ،   (ان میں سے ایک یہ ہے کہ)  جب فوت ہو