Brailvi Books

مردے کے صدمے
31 - 36
{۶}  (دعائے مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)  اے اللہ!  جو شخص میری اُمّت کے کسی مُعامَلے کا نگران ہے پس وہ ان پر سختی کرے تو تُو بھی اس پر سختی فرما۔ اور ان سے نرمی برتے تو تُو بھی اس سے نرمی فرما ۔   (مُسلم ص۱۰۱۶حدیث۱۸۲۸) 
{۷} اللہ تَعَالٰی جس کو مسلمانوں کے اُمُور میں سے کسی مُعامَلے کا نگران بنائے پس اگر وہ ان کی حاجتوں ،  مفلِسی اور فَقْرکے درمیان رُکاوٹ کھڑی کر دے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ بھی اس کی حاجت ،  مفلِسی اور فَقْر کے سامنے رُکاوٹ کھڑی کرے گا۔  (ابو داود ج ۳ ص۱۸۹حدیث۲۹۴۸)   ( آہ!  آہ! آہ!  جو ماتحتوں کی حاجتوں کو ارادۃً پورانہیں کرتا اللہ تَعَالٰی بھی اس کی حاجتیں پوری نہیں کرے گا) 
{۸} اللہ تَعَالٰی اُس پر رَحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رَحم نہیں کرتا۔    (بُخاری ج ۴ ص ۵۳۲ حدیث ۷۳۷۶) 
{۹}  ’’  بے شک تم عَنْقریب حُکمرانی کی خواہِش کرو گے لیکن قِیامت کے دن وہ پَشَیمانی کا باعِث ہو گی۔  ‘‘  دوسری روایت میں ہے :  ’’ میں اس اَمْر  (یعنی حُکمرانی )  پر کسی ایسے شخص کو مقرَّر نہیں کرتا جو اس کا سُوال کر ے یا اس کی حِرص رکھتا ہو ۔ ‘‘ (بُخاری ج ۴ ص۴۵۶حدیث۷۱۴۸ ،  ۷۱۴۹)    (جو وزارت ،  عہدہ اور نگرانی وغیرہ کیلئے بھاگ دوڑ کرتا اور عُہدے سے مَعْزُولی کی صورت میں فَساد کرتا ہے اس کیلئے عبرت ہی عبرت ہے) 
{۱۰}انصاف کرنے والے نور کے مِنبروں پر ہوں گے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے