Brailvi Books

مردے کے صدمے
27 - 36
{۱}شیخین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے دیوانے کی نجات
	 ایک شخص کوانتِقال کے بعد خواب میں دیکھ کر پوچھا گیا:  ما فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ ؟ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ جواب دیا :  اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے میری مغفرت فرما دی۔ پوچھا:  مُنکَر نکیر کے ساتھ کیسی گزری ؟ جواب دیا:  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کرم سے میں نے اُن سے عرض کی:  حضرات ابوبکر صِدّیق و عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے وسیلے سے مجھے چھوڑ دیجئے۔ تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا:  اِس نے بَہُت ہی بُزُرگ ہستیوں کا وسیلہ پیش کیا ہے لہٰذا اس کو چھوڑ دو ۔ چُنانچِہ وہ مجھے چھوڑ کر تشریف لے گئے۔  (مُلَخَّصاً مِنْ شَرْحِ الصُّدُورص۱۴۱) 
{۲} اولیاء رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعالٰی کے دیوانے کی نجات
	ایک نیک شخص جو حضرتِ سیِّدُنا با یزید بِسطامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے خادِم تھے۔اُن کی وفات ہو گئی ،  تدفین کے بعد قبر شریف کے پاس موجودبعض افراد نے سُنا وہ مُنکَر نکیر سے کہہ رہے تھے:   ’’ مجھ سے کیوں سُوالات کرتے ہو میں تو بایزید بِسطامی کے خادموں میں سے ہوں ۔  ‘‘   چُنانچِہ مُنکر نکیر انہیں چھوڑ کر تشریف لے گئے ۔          ( ایضاً ص۱۴۲)  
   دعوت اسلامی کے سنتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سفر اور روزا نہ  فکرِ مدینہ کے ذریعے مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر ماہ اپنے یہاں کے ذَیلی نگران کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّاِس کی برکت سے ایمان کی حفاظت