خواب میں کرمِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
مکتبۃُ المدینہکا مطبوعہ رسالہ ’’ بُرے خاتِمے کے اسباب ‘‘ ہدیۃًحاصِل کر کے پڑھئے، اگر آپ کا دل زِندہ ہوا تو پڑھتے ہوئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ رو پڑیں گے۔ ایک اسلامی بھائی نے غالباً۱۴۱۹ ھ کا اپنا واقِعہ تحریرکیا: میں نے رات کے وقت رِسالہ ’’ بُرے خاتِمے کے اسباب ‘‘ پڑھا توبربادیِ ایمان کے خوف سے ایک دم گھبرا گیا، آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، روتے روتے سو گیا، سویا تو کیا، سوئی ہوئی قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی، بے کسوں کے یاوَر، مدینے کے تاجور ، محبوبِ ربِّ اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے خواب میں تشریف لائے، میں نے رو رو کر عرض کی: یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے ایمان کو بچا لیجئے! حضور پُر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نورانی ہاتھوں میں ایک رجسٹر تھا جو مجھ گناہ گار کو عطا کیا اور مُسکرا کر فرمایا: ایمان پر خاتمہ بھی ملے گا اور سب کچھ ملے گا۔
سرِ بالیں انہیں رحمت کی ادا لائی ہے
حال بگڑا ہے تو بیمار کی بن آئی ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عذابِ قبر سے نَجات کے لئے
جو ہر رات سُوْرَۃُ الْمُلْک پڑھے گا، وہ عذابِ قَبْر سے بچارہے گا ۔ (مُلَخَّصاً مِنْ شَرحِ الصُّدُورص۱۴۹)