Brailvi Books

مردے کے صدمے
24 - 36
 وقت)  41 باریَا حَیُّ  یَا قَیُّوْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ   اَنْتَ۔   ( اوّل آخِر تین بار دُرود شریف)  پڑھ لیا کر ے گا،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّاس کا دل زندہ رہے گا اورایمان پر خاتمہ ہو گا۔
مسلماں ہے عطّاؔر تیرے کرم سے
ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی
 نیند اُڑادی
	حضرتِ سیِّدُناطاؤس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب رات کو لیٹتے تو اس طرح لوٹ پوٹ ہوتے جس طرح گَرم کڑاہی میں دانے اِدھر اُدھر اُچھلتے ہیں !  پھر بِستر کو لپیٹ دیتے اور قبلہ رُخ ہو جاتے  (یعنی نوافل پڑھتے)  اور فرماتے جہنَّم کے ذِکر نے خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّوالوں کی نیند اُڑا دی۔صبح تک اِسی طرح عبادت میں مشغول رہتے۔  (اِحْیَاءُ الْعُلُوْم  ج۴ ص۲۳۱) 
دیوانہ
	 حضرتِ سیِّدُنا اُویس قَرنی علیہ رحمۃُاللّٰہ الغنی واعظ کے پاس تشریف لاتے اوراُس کے وعظ سے روتے،  جب جہنَّم کاتذکرہ ہوتاتو چیخیں مارتے ہوئے اُٹھ کر چل پڑتے، لوگ پاگل پاگل کہتے ہوئے آپ کے پیچھے لگ جاتے۔  (ایضاً ) 
پُلْ صِراط
	 حضرتِ سیِّدُنامُعاذ بن جَبَل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:  مومن کا خوف اُس وَقت تک ختم نہیں ہوتا جب تک وہ جہنَّم کے اوپر بنے ہوئے پُلْ صراط کوعُبُور نہ کر لے۔     (ایضاً )