اظہار نہ ہونے دیا ! (تذکِرۂ مشائخِ قادِریہ رضویہ ص۴۸۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
قبر پر مٹّی ڈالنے والے کی مغفرت ہوگئی
ایک شخص کو انتقال کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا: ما فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ؟یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ جواب دیا : میرے اعمال تولے گئے ، گناہوں کا وَزْن بڑھ گیا ، پھر ایک تھیلی میری نیکیوں کے پلڑے میں ڈالی گئی جس سے اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ میری نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو گیا اور میری بخشِش ہو گئی ۔ جب اُس تھیلی کو کھولا گیا تو اُس میں وہ مِٹّی تھی جو میں نے ایک مسلمان کی تَدفین کے وَقْت اُس کی قَبْر پر ڈالی تھی۔ (مِرقاۃُ الْمَفاتِیح ج۴ ص ۱۸۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کسی نے سچ کہا ہے:
رحمتِ حق ’’ بہا ‘‘نہ مے جُوید
رحمتِ حق ’’ بہانہ ‘‘ مے جُوید
(یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت قیمت نہیں ، بہانہ تلاش کرتی ہے)
قَبْر پر مِٹّی ڈالنے کا طریقہ
مسلمان کی قَبْر پر مِٹّی ڈالنا مُستحَب ہے ، اُس کا طریقہ بھی سماعت فرما لیجئے، قَبْر کے سِرہانے کی طرف