Brailvi Books

مردے کے صدمے
19 - 36
کر لے توبہ ربّ کی رَحمت ہے بڑی		قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی
گناھوں کی خوفناک شکلیں 
   حُجَّۃُ الْاسلام حضرتِ سیِّدُناامام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی فرماتے ہیں : اگر تم نو رِ بصیرت سے اپنے باطِن کو دیکھو تو وہ طرح طرح کے دَرِندوں کے گھیرے میں ہے، مَثَلاً غصَّہ ،  شَہوت ،  کینہ،  حسد،  تکبُّر،  خود پسندی اور ریا کاری وغیرہ۔ اگرتم گناہوں کے نظر نہ آنے والے ان دَرِندوں سے لمحہ بھر کیلئے بھی غافل ہو کر گناہ کرتے ہو تو یہ دَرِندے تمہیں کاٹتے اور نوچتے ہیں ۔ اگر چِہ فی الحال تمہیں اِس کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی اوروہ تمہیں نظر بھی نہیں آرہے مگر مرنے کے بعد قبر میں پَردہ اٹھ جائیگا اور تم ان دَرِندوں کو دیکھ لو گے۔ہاں ہاں تم اپنی آنکھوں سے دیکھو گے کہ گناہوں نے بچھوؤں اور سانپوں وغیرہ کی شَکلوں میں قبر میں تمہیں گھیر رکھا ہے۔ یقین مانویہ بُری خصلتیں درحقیقت خوفناک درند ے ہی ہیں جو اِس وَقت بھی تمہارے پاس موجود ہیں لیکن ان کی بھیانک شَکلیں تمہیں قبر میں نظر آئیں گی۔ان درندوں کو اپنی موت سے پہلے ہی مار ڈالو یعنی گُناہ چھوڑ دو،  اگر نہیں چھوڑتے تو اچھّی طرح جان لوکہ وہ گناہوں کے دَرِندے اس وقت بھی تمہارے دل کو کاٹ اور نو چ رہے ہیں ۔ اگرچہ تمہیں فی الحال تکلیف محسوس نہیں ہوتی ۔   ( اِحْیَاءُ الْعُلُوْم ج۴ص۲۳۳مُلَخَّصاً) 
اگر ایمان برباد ہو گیا! 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  سخْت غفلت کا دَور ،  صِرف دُنیوی عُلُوم و فُنون ہی سیکھنے