میں نَمازوں اور سنّتوں پر عمل کرنے والوں کیلئے راحتیں جبکہ بے نَمازیوں ، اور غیرشَرعی فیشن کرنے والوں کیلئے آفتیں ہی آفتیں ہوں گی، چُنانچِہ حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں:
فرماں بردار پر رَحمت
حضرتِ سیِّدُنا عُبید بن عُمیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے، قَبْر مُردے سے کہتی ہے کہ : اگرتُو اپنی زندگی میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کافرمانبردار تھا تو آج میں تجھ پر رَحمت کروں گی اور اگر تُو اپنی زندگی میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکانافرمان تھا تو میں تیرے لئے عذاب ہوں ، میں وہ گھر ہوں کہ جو مجھ میں نیک اور اطاعت گزار ہو کر داخِل ہوا وہ مجھ سے خوش ہو کر نکلے گا اور جو نافرمان وگنہگار تھا ، وہ مجھ سے تباہ حال ہو کر نکلے گا۔ (شَرْحُ الصُّدُور ص ۱۱۴، اہوال القبور لابن رجب ص۲۷)
سب سے ہولناک منظر
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خدا عَزَّ وَجَلَّ کی قسم ! قَبْر کا اندرونی مُعاملہ انتہائی تشویش ناک ہے، کوئی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہوگا ؟ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کا فرمانِ عبرت نشان ہے: قَبْرکا منظرسب منا ظر سے زِیادہ ہولناک ہے۔ ( تِرمذی ج ۴ ص ۱۳۸حدیث ۲۳۱۵ )
محبوبِ باری کی اشکباری
ہمارے بخشے بخشائے آقا ، ہمیں بخشوانے والے میٹھے میٹھے مکی مدنی مصطَفٰے، شافِعِ یومِ جزا