Brailvi Books

مُنّے کی لاش
18 - 18
 کچھ کرم فرمادیجئے کہ بے چارے کاعذاب دُور ہوجائے۔   آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ارشاد فرمایا:   کیا اُس نے مجھ سے خِرقۂ خلافت پہنا ہے ؟  لوگوں نے عرض کی:  ہمیں معلوم نہیں ۔   فرمایا:  کیا کبھی وہ میری مجلس میں حاضِر ہوا؟  لوگوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔   فرمایا:  کیا اُس نے کبھی میرا کھانا کھایا؟ لوگوں نے پھر لاعلمی کا اظہار کیا ۔   آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے پوچھا :   کیا اُس نے کبھی میرے پیچھے نَماز ادا کی؟   لوگوں نے وُہی جواب دیا۔   آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ذرا ساسرِاَقدس جُھکایا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہپر جلال ووقار کے آثار ظاہِر ہوئے ۔   کچھ دیر کے بعد فرمایا:  مجھے ابھی ابھی فرِشتوں نے بتایا:     ’’اُس نے آپ کی زیارت کی ہے اوراُسے آپ سے عقیدت بھی تھی لہٰذا اللہ تبارَک وَتعالٰی نے اس پر رَحم کیا۔  ‘‘   اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّاُس کی قَبْر سے آوازیں آنی بند ہوگئیں۔      (بَہجۃُ الاسرارللشّطنوفی ص۱۹۴) 
بد سہی، چور سہی، مجرِم و ناکارہ سہی
                            اے وہ کیسا ہی سہی ہے تو کریما تیرا  (حدائقِ بخشش شریف) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!   	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ،    گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ،    اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔   
								       غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
							          بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب
                                                                                                                                                                                    										 
								۸ ربیع النور شریف۱۴۲۷ھ
								         2006-04-17