Brailvi Books

مُنّے کی لاش
14 - 18
 واقِعات کو خواب میں اِحتلام کی صورت میں تبدیل کردیاگیا۔     (بَہْجَۃُ الاسرار ص۱۹۳) 
ترے ہاتھ میں ہاتھ میں نے دیا ہے
          ترے ہاتھ ہے لاج یاغوثِ اعظم  (ذوقِ نعت) 
اِرشاداتِ غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس سے معلوم ہوا کہ کسی پیرِ کامل کی بَیعَت ضَرورکرنی چاہئے کہ پیر کی توجُّہ سے مصیبتیں ٹل جاتی ہیں اوربعض اَوقات بڑی آفت چھوٹی آفت سے بدل کر رہ جاتی ہے ۔    ’’بَہجۃُ الْاَسرار شریف‘‘   میں ہے ،   پِیروں کے پِیر،پیر دستگیر ،    روشن ضمیر ،    قُطبِ رَبّانی، محبوبِ سبحانی ،    پیرِلاثانی، قندِیل نورانی، شَہبازِ لامکانی ،    اَلشَّیخ ابو محمد سیِّد عبدُالقادِر جِیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّ بَّانِی   کا فرمانِ بِشارت نشان ہے :   مجھے ایک بَہُت بڑا رجسٹر دیا گیا جس میں میرے مُصاحبوں اور میرے قِیامت تک ہونے والے مریدوں کے نام دَرج تھے اورکہا گیاکہ یہ سارے اَفراد تمہارے حوالے کردئیے گئے ہیں ۔   فرماتے ہیں ،    میں نے داروغۂ جہنَّم سے اِستفسار کیا:  کیا جہنَّم میں میرا کوئی مُرید بھی ہے ؟  اُنہوں نے جواب دیا :  ’’نہیں ۔  ‘‘  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مزید فرمایا:    مجھے اپنے پروَردگار کی عزّت وجلال کی قسم !  میرا دستِ حِمایت میرے مُرید پر اس طرح ہے جس طرح آسمان زمین پر سایہ کُناں ہے ۔   اگر میرا مُرید اچّھا نہ بھی ہوتو کیا ہوا اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں تو اچّھا ہوں ۔   مجھے اپنے پالنے والے کی عزّت و جلال کی قسم !  میں اُس وَقت تک اپنے رب عَزَّوَجَلَّ  کی