اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مُنّے کی لاش
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ (18صَفْحات ) مکمّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کے دل میں غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الاکرم کی محبت مزید بڑھ جائے گی۔
دُرود شریف کی فضیلت
نبیِّ معظَّم، رسولِ محترم، سلطانِ ذِی حشم، سراپا جُود و کرم، حبیبِ مُکرَّم،محبوبِ ربِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: مسلمان جب تک مجھ پر درود شریف پڑھتا رہتا ہے فِرِشتے اُس پر رَحمتیں بھیجتے رہتے ہیں اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔ (اِبن ماجہ ج۱ ص۴۹۰ حدیث ۹۰۷دارالمعرفۃ بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خانقاہ میں ایک باپردہ خاتون اپنے منے کی لاش چادر میں لپٹائے ، سینے سے چمٹائے زاروقِطار رورہی تھی ۔ اتنے میں ایک ’’مَدَنی مُنّا‘‘ دوڑتا ہوا آتا ہے اور ہمدردانہ لہجے میں اُس خاتون سے رونے کا سبب دریافت کرتاہے ۔ وہ روتے ہوئے کہتی ہے : بیٹا !