Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
99 - 274
 لوگ دین کے ستون، تمام لوگوں سے مُعَزز اور خدائی زمین کے بادشاہ کہلانے کے حقدار ہوتے ہیں کہ جہاں چاہتے ہیں جاتے ہیں جہاں چاہتے ہیں قیام کرتے ہیں اور علم و عمل کی مشکل ترین منزلوں کو طَے کرتے ہیں، کوئی چیز ان کے مقصد میں رُکاوٹ نہیں بنتی،ساری زمین ان کےسامنےہوتی ہےاورماضی،حال اورمستقبل ان کےلئےایک ہوتاہے۔
	اللہ  عَزَّ وَجَلَّکےمحبوب،دانائےغیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاپنےفرمانِ عالیشان میں اسی طرف ارشارہ فرمایا کہ ’’جو لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا ہونا چاہےوہ اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ڈرے،جو لوگوں میں سب سے زیادہ طاقوت ور ہونا چاہے وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر توکل کرےاورجوسب سےزیادہ مال دارہوناچاہےوہ اپنےپاس موجودشےسےزیادہ اس پربھروسا کرےجواللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے پاس ہے۔‘‘(1)
	حضرت سیِّدُناسلیمان خواص عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّابنےفرمایا: جو سچی نیت سےاللہ عَزَّ وَجَلَّ پر توکل کرےتوامیرغریب سب اس کے محتاج ہو جائیں گے اور وہ کسی کا محتاج نہ ہو گاکیونکہ اس کا مالک عَزَّ   وَجَلَّ  ہرشے سےبے پروا اور سب خوبیوں سراہاہے۔
مضبوط توکل  والالڑکا:
	حضرت سیِّدُناابراہیم خواص عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّابفرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے جنگل میں ایک انتہائی خوبصورت لڑکا دیکھا تو اس سے پوچھا: کہاں جارہے ہو؟ اس نے کہا: مَکۂ مکرمہ۔ میں نے کہا: زادِراہ اورسواری کے بغیر؟اس نے کہا: اے کمزور یقین والے! جو ذات آسمانوں اور زمین کی حفاظت کرنے پر قادر ہے وہ مجھے زادِ راہ اور سواری کے بغیر مَکۂ مکرمہ پہنچانے پر بھی قادر ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مستدرک حاکم،کتاب الادب،لا تتکلموا بالحکمة عند الجاهل،۴/ ۳۸۴،حدیث:۷۷۷۹