Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
97 - 274
 کرنے والے وہ لوگ جن کے دل دنیاوی وسوسوں سے جڑے رہتے ہیں جبکہ عبادت تو دل اور بدن کی مکمل فراغت کی محتاج ہوتی ہے اور فراغت توکل کرنے والوں ہی کو نصیب ہوتی ہے بلکہ جس کا اعتقاد کمزرو ہواسے جب تک کچھ حاصل نہ ہو جائے توہ مطمئن نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا دنیا وآخرت کا مقصود پورا ہوتا ہے۔
بے باک اورمتوکل:
	دنیامیں دوہی آدمیوں کاکام پوراہوتاہے:(۱)بےباک وناعاقبت اندیش اور (۲)توکل کرنے والا۔ پہلے کا اس لئے کہ وہ بھرپورقوت اور ایسے دل کی جرأت  سے کاموں کا ارادہ کرتاہے جو کسی روکنے والےپر توجہ دیتا ہے نہ کمزوری پیدا کرنے والے کسی خیال پر دھیان دیتا ہے،یوں اُس کی تقدیر  میں لکھے اُس کے کام پورے ہوجاتے ہیں ، وہ سمجھتا ہے میں اپنی بے باکی وجرأت سے کامیاب ہوا ہوں حالانکہ ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہ تو وہ ہے جو اُس کے لئے لکھا جاچکا جس تک اُس نے لازمی پہنچنا تھا پس اسے تھکاوٹ ومَشَقَّت ہی کافائدہ ہوتا ہے۔
	دوسراتوکل کرنےوالےکاکام پوراہوتاہےکیونکہ وہ قوّت،بصیرت اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کے وعدہ وضمانت پر کامل وپختہ یقین رکھتے ہوئے کاموں کا ارادہ کرتا ہے نہ کسی انسان کی طرف متوجہ ہوتاہےکہ وہ اسےخوف میں ڈالےاورنہ کسی شیطان کی طرف کہ وہ اسے وسوسہ ڈالے تو یوں وہ مَقاصِد ومَطالِب میں کامیاب وکامران ہو جاتا ہے ۔
پست ہمت لوگ:
	جہاں تک تعلُّق ہے اُس شخص کاجو عقیدے میں کمزور ہو تو اس کی یہ کمزوری اسے بلند اُمور کی طرف بڑھنے سے روک دیتی ہے اور اس کی ہمت ٹوٹ جاتی ہے ۔پہلے تو وہ کسی بڑے کام کا ارادہ ہی نہیں کرتا اور اگر کر بھی لے تو وہ اس میں نہ کامیاب ہوتاہےاورنہ ہی مکمل کر