Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
85 - 274
 دندانے نہ ہوں تو وہ دروازہ نہیں کھولتی اور جب دروازہ نہیں کھلےگا تو اندرموجود عبادت کے خزانے تک رسائی کیونکرممکن ہے۔
	تیسری بات یہ  کہچھان بین اس لئے لازم ہے کہ حرام اور مشتبہ غذا کھانے والا عبادت سے محروم رہتا ہے، اگربالفرض وہ کوئی نیک کام کر بھی لے تو وہ قبول نہیں ہوتا اورمنہ پر ماردیا جاتا ہے۔یوں اسے تھکاوٹ و مشقت، بے فائدہ محنت اور وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
	حُضورنبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:شب بیداری کرکےعبادت کرنے والے بہت سے لوگ صرف جاگنے کی مَشَقَّت اُٹھاتے ہیں اور بہت سے روزہ داروں کو روزے سے صرف بھوک پیاس ہی حاصل ہوتی ہے۔(1)
	حضرت سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانےفرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّاس شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا جس کے پیٹ میں حرام ہو۔
زیادہ کھانے کی10آفات:
	ضرورت سے زیادہ حلال کھانا بھی عبادت گزاروں اور اہْلِ مجاہدہ کے لئے آفت وبَلا ہے،بالخصوص کثرت سے کھانے میں درج ذیل10آفتیں ہیں:
پہلی آفت:دل کا نور چلاجاتا ہے
	زیادہ کھانےسےدل کانورچلاجاتااوردل سخت ہوجاتاہے۔حضورمحسن کائناتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:زیادہ کھانےپینےکےسبب اپنےدلوں کومُردہ نہ کرو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…دارمی،کتاب الرقاق،باب فی المحافظة على الصوم،۲/۳۹۰،حدیث:۲۷۲۰،دون ذکر الجوع