حلال کے لئے چھان بین:
حرام اورشبہ والی غذا کی چھان بین کرنا تین باتوں کی وجہ سے تم پر لازم ہے:
پہلی بات یہ کہ جہنم کی آگ سےبچنےکےلئے چھان بین کروکیونکہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاۡکُلُوۡنَ فِیۡ بُطُوۡنِہِمْ نَارًا ؕ وَسَیَصْلَوْنَ سَعِیۡرًا ﴿٪۱۰﴾(پ۴،النسآء:۱۰)
ترجمۂ کنزالایمان:وہ جویتیموں کامال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نِری آگ بھرتے ہیں اور کوئی دم جاتاہےکہ بھڑکتےدھڑے(بھڑکتی آگ) میں جائیں گے۔
حضورنبی اکرم،شافع اُمَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”حرام سےپلنے بڑھنے والے ہر گوشت کے لئے آگ ہی زیادہ بہتر ہے۔“(1)
دوسری بات یہ کہچھان بین اس لئے ضروری ہے کہ حرام اورشبہ والی غذا کھانے والا بارگاہِ الٰہی سےدورہوجاتاہےاوراسےعبادت کی توفیق نہیں ملتی کیونکہاللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت پاکیزہ انسان ہی کرسکتاہےاورحرام کھانےوالاتونجاست وگندگی میں لتھڑاہوتاہے۔دیکھو کہ جنبی کومسجدمیں داخل ہونےکی اجازت نہیں اوربےوضوشخص قرآن پاک نہیں چھو سکتا تو حرام کھانے والا تو ان سے زیادہ بُرا اورنجس ہےکیونکہ بے وضو یا جنبی ہونا تو جائزومباح ہے جبکہ حرام کھانا حرام ہے۔
خزانَۂ عبادت تک رسائی:
حضرت سیِّدُنایحییٰ بن مُعاذرازیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِینےفرمایا:عبادتاللہ عَزَّ وَجَلَّکےخزانوں میں سےایک خزانہ ہے،اس کی چابی دعااورچابی کےدندانےحلال روزی ہے۔اگرچابی کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب السفر،باب ماذکر فی فضل الصلاة،۲/۱۱۷،حدیث:۶۱۴