Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
78 - 274
کے حق کو کتنا بڑا رکھا ہے اسے یاد کرو، مؤمنوں کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ہاں جو عزت وکرامت ہے اسے یاد کرو،مسلمانوں کے ساتھ خیر خواہی  میں تمہارےلئےجودنیاوی فائدےہیں جیسےباہمی تعاوُن ومدداورآخرت میں شفاعت وغیرہ کی اُمیدکو یاد کرو ۔
	یادرکھو!حاسداللہ عَزَّ وَجَلَّکےفیصلےاورتقسیم پراعتراض کرنےوالاہوتاہےاور منقول ہےکہ ابلیس کے کفر کا سبب بھی یہی تھا یوں کہ اس نے حضرت سیِّدُناآدم صَفِیُّ اللہعَلَیْہِ السَّلَامسے حسد کیا توانہیں  سجدہ کرنے سے انکار کر دیاپھراُس نے حسد ہی کی وجہ سے انہیں جنت سے علیٰحدہ کرنے کی کوشش کی۔
تیسری آفت: جلد بازی
	جلد بازی دل کے ساتھ قائم ایک ایسا معنیٰ ہے جو خیال آتے ہی بغیر سوچے سمجھے قدم اُٹھانے پر اُبھارتا ہے، یہ ایسی صفت ہے جو مقاصدکو فوت کرتی اور گناہوں میں مبتلا کر دیتی ہے، اس سے چارنقصانات جنم لیتے ہیں۔
	پہلانقصان:عبادت گزارشخص نیکی واستقامت میں کسی مرتبےکوپانےکی کوشش کرتاہےاوراس کے لئے جلدی کرتا ہے توغفلت و مایوسی میں پڑکر کوشش ترک کردیتا ہےیوں وہ اس مقام ومرتبےسےمحروم رہتاہےیاپھرریاضت ومجاہدے میں حدسے تجاوز کر جاتاہےاوراپنے نفس کو تھکادیتا ہے یوں اس مرتبے تک نہیں پہنچ پاتاپس ایساشخص افراط و تفریط کا شکارہےاوریہ دونوں چیزیں جلدبازی کانتیجہ ہیں۔مقولہ ہےکہ’’اگرجلدبازی نہیں کرو گے تو منزل کو پا لوگے۔‘‘
	دوسرانقصان: عبادت کرنے والا اپنی حاجت کے لئے بکثرت دعا کرتا ہے اور جلد بازی کی بنا پر اپنے مطلوب تک پہنچ نہیں پاتا، یوں وہ دلبرداشتہ ہو کر دعا کرنا چھوڑ دیتاہے