Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
75 - 274
 رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک ماہ کے اُدھار پر کوئی چیز خریدی ہے تو ارشاد فرمایا: کیا تمہیں اُسامہ پرتعجب نہیں،بےشک وہ لمبی امیدلگانےوالاہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! میں نےجب بھی زمین پرقدم رکھاتواُٹھانےسےپہلےاورجوبھی لقمہ اُٹھایاتوکھانے سے پہلےیہی گمان کیا کہ شاید مجھے ابھی موت آجائے،اس ذات کی قسم جس کے قبضےمیں میری جان ہے!بے شک جس کاتم سے وعدہ کیا جاتاہےوہ آکررہےگی اورتم اسےروکنے کی طاقت نہیں رکھتے۔(1)
	جب تم ان باتوں کو یاد رکھو گے اور انہیں دُہراتے رہو گے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّکے حکم سے تمہاری امید کم ہو جائے گی ،اس وقت تم خود کو عبادت اور توبہ کی طرف جلدی کرنے والا پاؤ گے، گناہ چھوڑ دو گےاور دنیا اور اس کی طلب سے منہ موڑ لو گےیوں تمہارا حساب وکتاب آسان ہو جائے گا اور تمہارا دل آخرت اور اس کی ہولناکیوں کی یاد  میں لگا رہے گا اور یہ یوں ہوگاکہ تم ایک سانس سےدوسری سانس اس کی طرف بڑھتےرہواورایک ایک کرکےآخرت کی ہولناکیوں کامعائنہ کرتےرہوتو دل کی سختی دورہوجائےگی اور تمہیں دل کی نرمی اور صفائی نصیب ہو جائے گی اور اس کی برکت سے دل میں خَشِیَّت وخوفِ خدا پیدا ہوجائےگا اورعبادت پراستقامت ملےگی یوں آخرت میں کامیابی کی امیدقوی ہوجائے گی اور توفیق دینے والا اللہ عَزَّ وَجَلَّہی ہے۔
دوسری آفت: حسد 
	اپنے مسلمان بھائی سے اس نعمَتِ الٰہی کا زوال چاہنا جس میں اس کی بہتری ہو حسد کہلاتا ہے اور اگر تم اس سے نعمت کازوال تو نہیں چاہتے بلکہ اپنے لئے بھی ویسی ہی نعمت کے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…شعب الایمان،باب فی الزھد،۷/۳۵۵،حدیث:۱۰۵۶۴
مسند الشامیین للطبرانی، مسند محمد بن عبد اللہ، ۲/۳۶۵، حدیث:۱۵۰۵