Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
72 - 274
مناقب(فضائل)کوجانناضروری ہے،یہ بہت زیادہ ہیں لیکن چارآفتیں بہت اہم ہیں:(۱)امید (۲)جلدبازی(۳)حسداور(۴)تکبر۔یونہی چارمناقب بھی ہیں:(۱)امیدیں کم ہونا(۲)معاملات میں بردبارہونا(۳)…مخلوق کاخیرخواہ ہونااور(۴)…عاجزی وانکساری کرنا۔دل کی اصلاح کےلیےیہ بنیادی چیزیں ہیں۔
پہلی آفت:لمبی امید
	جہاں تک لمبی امیدوں کا تعلق ہے تو یہ ہر بھلائی میں رُکاوٹ اور ہر بُرائی کی جڑ ہیں کیونکہ یہ عبادت کو چھوڑنے پراُکساتی اور سستی دلاتی ہیں تو اس وقت تم کہتے ہو: عنقریب کر لوں گا، ابھی تو چند دن پڑے ہیں نیکی کا موقع جانے نہیں دوں گا۔ ہم جیسوں کے لئے ہی فرمایا گیا ہے کہ’’مَنْ خَافَ الْوَعِيْدَ قَرُبَ عَلَيْهِ الْبَعِيْدُ وَمَنْ طَالَ اَمَلُهٗ سَاءَ عَمَلُهٗ یعنی جوسزا کی دھمکی سے ڈرا دُوری اُس سے قریب ہوگئی اور جس کی امید لمبی ہوئی اس کا عمل بُرا ہوگیا۔‘‘
ترک توبہ کا ایک سبب:
	لمبی امید ترکِ توبہ کا بھی سبب ہے۔ اُس وقت تم کہتے ہو: عنقریب توبہ کر لوں گا،ابھی تو بہت دن پڑے ہیں، میں تو ابھی جوان ہوں ،توبہ تو میرے اختیار میں ہے جب چاہوں کر لوں گا۔ بعض اوقات ایسے بندے کواصلاحِ اعمال سے پہلے ہی بُرے اعمال کرتے کرتے اچانک موت اُچَک لیتی ہے۔
حرص بڑھانے والی شے:
	لمبی امید کی وجہ سے مال جمع کرنے کی حرص اور دنیا میں مشغولیت بڑھ جاتی ہے، اس وقت تم کہتے ہو: مجھے بڑھاپے میں محتاجی کا خوف ہے،میں کمزور ہو جاؤں گا اور ہو سکتا ہے کمانے کے قابل نہ رہوں لہٰذا ضروری ہے کہ میں اپنے بڑھاپے، محتاجی یا کمزوری کے وقت