Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
71 - 274
	کیا تم نے یہ فرمانِ باری تعالیٰ نہیں سنا:
وَلٰکِنَّہٗۤ اَخْلَدَ اِلَی الۡاَرْضِ وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ ۚ(پ۹،الاعراف:۱۷۶)
ترجمۂ کنز الایمان:مگر وہ تو زمین پکڑ گیا اور اپنی خواہش کا تابع ہوا۔
	اس(یعنی بلعم بن باعورا)کامیلان اورخواہش کی اتباع دل میں تھی جس نے اسے اس قبیح گناہ پر اُبھارا۔
	کیا تم نے ربّ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنا:
وَ نُقَلِّبُ اَفْـِٕدَتَہُمْ وَ اَبْصَارَہُمْ کَمَا لَمْ یُؤْمِنُوۡا بِہٖۤ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّ نَذَرُہُمْ فِیۡ طُغْیَانِہِمْ یَعْمَہُوۡنَ ﴿۱۱۰﴾٪(پ۷،الانعام:۱۱۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم پھیر دیتے ہیں ان کے دلوں اور آنکھوں کو جیسا وہ پہلی بار اس پرایمان نہ لائےتھےاوراُنھیں چھوڑدیتےہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں۔
	آیت مبارکہ میں مذکور مفہوم کے پیشِ نظر اللہ عَزَّ وَجَلَّکے خاص بندے اپنے دلوں کےمعاملےمیں خوفزدہ رہتے،آنسوبہاتےاوراس کی طرف متوجہ رہتےہیں۔اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے ان کی تعریف میں ارشاد فرمایا:
یَخَافُوۡنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیۡہِ الْقُلُوۡبُ وَ الْاَبْصَارُ ﴿٭ۙ۳۷﴾(پ۱۸،النور:۳۷)
ترجمۂ کنز الایمان:ڈرتے ہیں اس دن سے جس میں الٹ جائیں گے دل اورآنکھیں۔
	دعا ہےاللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں اور تمہیں عبرت پکڑنے والوں،دل کی اصلاح کرنے والوں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے کر دے۔(اٰمین)
 چار آفات اور چارفضائل:
	جب تم نے دل کے علاج اور اصلاح کا ارادہ کر لیا ہے تو تمہارے لئے اس کی آفات اور